تازہ ترینشوبز

شاہ رخ خان نے اپنی بیوی سے کیا درخواست کر ڈالی؟ جانیئے

ممبئی:(میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے گفتگو کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عید پرخود نماز پڑھنے اور اپنی بیوی گوری سے بریانی بنانے کی درخواست کرتے نظرآرہے ہیں۔


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان رمضان المبارک کے بعد آنے و الے عید کے تہوار کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور اس دن وہ اوران کے بچے عموماً کرتے اورپاجامے میں نظر آتے ہیں ۔ عید کے پرمسرت موقع پرکنگ خان اپنے گھر تمام صحافیوں کو مدعو کرتے ہیں اور ان کیلئے خاص طور پر بریانی کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاہم ان کی بیوی عید پرکیا اہتمام کرتی ہیں اس بارے میں شاہ رخ زیادہ بات نہیں کرتے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عید کے روزخود نماز پڑھنے اور گوری کو بریانی بنانے کی ہدایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیومیں شاہ رخ اور گوری خان ایک تقریب میں بیٹھے شرکا کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ ویڈیو کی ابتدا میں شاہ رخ خان گوری سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ فلموں میں کام کریں گی جس پر گوری کہہ رہی ہیں اگر میں جوان ہوتی تو ضرورکرتی لیکن اب عمر بہت ہوگئی ہے۔ شاہ رخ خان ویڈیومیں اپنے اوپر ہونے والی مہربانیوں پر اللہ کا شکر اداکرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں گوری کو خوبصورت مکان بنانے نہیں آتے بلکہ خوبصورت گھربھی بنانا آتا ہے، گوری شرمیلی ہیں، مڈل کلاس ہیں، مثبت سوچ کی حامل ہیں اوراس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت بھی ہیں اور یہ میری بیوی ہیں میں ان کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہوں، جس پر گوری بھی شاہ رخ خان کو کہہ رہی ہیں کہ آپ سب سے بہترین ہیں۔

ایک صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ عید پر کیا کریں گے، جس پرشاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم عید پر نماز پڑھیں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ گوری ہمارے لیے بریانی بنائیں جس پر گوری بہت ہی خوبصورت انداز میں ’انشااللہ‘ کہتی ہیں۔

Back to top button