ہالی وڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز، آپ بھی دیکھیں

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز ) ہولی وڈ اداکار جانی ڈیپ کی حقیقی واقعات پر مبنی نئی کرائم تھرلر فلم’سٹی آف لائیز‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایت کاربریڈ فرمین کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی سابق امریکی پولیس اہلکاراور جانے مانے ذہین جاسوس رسل پول کے زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جو قتل کے مختلف کیسیز کی تحقیقات کرتے ہوئے خطرناک جرائم پیشہ افراد تک پہنچ جاتا ہے اور کئی راز فاش کر دیتا ہے ۔

پال برینان اورمیریم سیگل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہولی وڈ کے ناموراداکار جانی ڈیپ مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہورہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فاریسٹ وائیٹیکر،روکمونڈ ڈنبر اورنیل براؤن جونیئر شامل ہیں۔

کئی چہروں کو بے نقاب کرنے اور قتل کے واقعات کی تہہ تک پہنچنے والے ذہین جاسوس پر مبنی یہ کرائم تھرلر فلم گلوبل روڈ انٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال7ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …