ممبئی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) آئی پی ایل کا رواں سیزن اپنے آخری لیگ میچ تک کرکٹ کے مداحوں میں دلچسپی کا سبب رہا کیونکہ آخری لیگ میچ تک پلے آف میں جانے والی چار ٹیموں کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا ۔آخری لیگ میچ میں کنگز الیون پنجاب کو چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔اس شکست کے بعد ٹوئٹر پر پر یتی زنٹا کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ،جس میں ان کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی ۔ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’میم کیا آپ نے واقعی یہی کہا : ‘ آئی ایم جسٹ ”ویری ہیپی دیٹ ممبئی از ناٹ گو ئنگ ٹو دا فائنلز ریئلی ہیپی “ (میں اس بات سے بہت خوشی ہوں کہ ممبئی فائنلز میں نہیںجارہی ہے ۔واقعی بہت خوش ہوں ۔ان کے جملے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے ۔