لاہور(میڈیا92نیوز) شاہدرہ پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا معلوم ہو اہے کہ شاہدرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بیگم روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں شراب فروشی ہو رہی ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم عظیم روزہ خوروں کو شراب فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قبضہ سے بڑی مقدارمیں شراب برآمد کرلی ہے جبکہ اس کی نشاندہی پر اس کے گھر واقع بیگم روڈ پر چھاپے کے دوران مزید شراب برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
