کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی

لاہور: الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل سماعت کرے گا۔
کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں تھیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کر کے کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے۔ ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے میں ٹیکس تضادات پر کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …