جاتی امرا سڑک کیس نوازشریف پھرنیب آفس میں پیش نہ ہوئے

لاہور(میڈیا92نیوز)رائے ونڈ سے جاتی امرا تک مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سڑک بنانے کے احکامات دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے نیب کی جانب سے نواز شریف کو گذشتہ روز پیش ہونے کے احکامات دئیے گئے تھے اسی کیس میں پہلے بھی نواز شریف کو نوٹس بھجوائے گئے تھے نیب حکام کی جانب سے تیسری مرتبہ دوبارہ نوٹس بھجوانے اور یک طرفہ کارروائی سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا جس کیلئے نیب کی اعلیٰ سطحی تین رکن تحقیقاتی ٹیم سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے تحقیقات کےلئے انتظار کرتی رہی۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم بھی اعلیٰ سطحی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کرنے کے لئے نیب آفس میں صبح 10 بجے ہی پہنچ گئے تاہم سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔ سابق وزیراعظم کی پیشی کے حوالے سے نیب آفس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہو سکتی ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ریفرنس تیار کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …