لاہور(میڈیا 92 نیوز) کے مطابق والٹن روڈ پر وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ڈرائیور خالد بھولا نے بہن مہوش اور بھائی آصف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے زخمیوں اور انکے ورثا پر دباؤ ڈالا کہ ملزم تہمینہ درانی کا ڈرائیور ہے آپ اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتے بہتر ہے صلح کر لیں اور بیان دیں کہ غلطی سے فائر آپکو لگ گئے ۔
آصف کے دوست ناصر نے پولیس ذیادتی پر احتجاج کیا توایمرجنسی وارڈ میں چوکی انچارج جنرل ہسپتال اور کانسٹیبل ناصر بلوچ نے اسے گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ہسپتال سے بھاگ دیا ۔ ہسپتال کے کیمروں نے تمام واقعہ کو محفوظ کر لیا ۔ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر مصطفی بھی دباؤ ڈالتا رہا انکار پر کہا کہ افسران کا ہم پر دباؤ ہے رات گئے زخمی مہوش کا بیان لیکر واپس تھانے چلے گئےملزم کی اہل خانہ کا الزام تھا کہ خالد نے افطاری سے قبل شراب پی جو بھائی کے منع کرنے پر فائرنگ کر دی