ممبئی: (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکاررشی کپوراپنی ادکاری کے بعد یا تواپنے غصے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں یا پھر دوسروں پر بے جا تنقید کرنے پر، اب اداکار نے بہت ہی دلچسپ انداز میں برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی سے متعلق دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
Dubbed version of the wedding ceremony for release only in India. pic.twitter.com/rPvLrpFtAK
— Rishi Kapoor (@chintskap) May 20, 2018
برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم ان کی شادی کولے کرتاحال دنیا میں چرچے اب بھی جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے دونوں کی شادی سے متعلق ایک بہت ہی دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جسے دیکھ کرہنسے بنا کوئی نہیں رہ سکتا۔
اداکارنے فلم ’جس دیس میں گنگا بہتی ہے‘، میں اداکارراج کپورکا ڈائیلاگ استعمال کرکے ڈپ میش کو دلچسپ بنادیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، دونوں کی شادی دنیا بھرکے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی جب کہ ان کی شادی میں 30 ملین ڈالرزکا خرچہ آیا تھا۔