لاہور(میڈیا92نیوز) لوہاری کے علاقے سے20سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی ہے۔ لوہاری کے علاقے پانی والاتا لاب کے قریب 20سالہ نوجوان کی نعش دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرا دی ہے۔
