پاکستان کرکٹ ٹیم مقابلے کے لیے تیار

لیسٹر (سپورٹس ڈیسک /میڈیا92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں اپنی تیاریوں کا اندازہ ہفتے سے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ ٹور میچ میں لگائے گی، اس میچ سے پاکستانی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز کریگی۔ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 24 مئی سے لندن میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا اس کے بعد پاکستان ٹیم سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس سلسلے پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میں پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھیلا جائیگا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لیسٹر میں طويل ٹريننگ سيشن کيا جس میں انگلش کھلاڑیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ ہيڈ کوچ نے پليئرز کو بريف کيا فزيکل ٹريننگ کے ساتھ فیلڈنگ پريکٹس بھی کرائی، بولنگ کوچ نے بولرز سے لمبے اسپيل کرائے، بیٹسمینوں نے

بھی لمبی اننگز کھيلنے کی مشقیں کیں۔گرین کیپس کیلئے اچھی خبر ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر جو گٹھنے کی تکلیف کی وجہ سے ان فٹ ہوگئے تھے، آہستہ آہستہ فٹ ہورہے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر ڈبلن ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ دریں اثنا پریکٹس سیشن کے بعد اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز گرائونڈ کا بڑا نام ہے اس پر کھیلنے کی خواہش پوری ہونے جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورہ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے فاسٹ بولنگ کے خلاف بھر پور پریکٹس کی ہے جس کا انگلینڈ کے دورہ میں کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مقابلہ سخت ہوگا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہاہے کہ وہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے دبائو کے عادی ہو گئے ہیں اور یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ انضمام الحق سے اپنا خون کا رشتہ بدل ڈالیں۔ ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا کہ وہ تنقید کرنے والوں کے منہ اپنی کارکردگی سے ضرور بند کر سکتے ہیں کیونکہ یہ حقیقت اب تبدیل نہیں ہو سکتی کہ میں انضمام کا بھتیجا ہوں۔ جب انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے ٹیم میں پہلی بار منتخب کیا گیا تو ان بہت زیادہ پریشر تھا لیکن بہترین کارکردگی نے حوصلہ بڑھایا لہٰذا اب انگلینڈ کیخلاف بہترین پرفارمنس کی جانب دیکھ رہا ہوں ۔ امید ہے کہ کسی کو بھی مایوس نہیں کروں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس امام الحق نے سری لنکا کیخلاف اپنا ون ڈے کیریئر سنچری کے ساتھ شروع کیا تھا حالانکہ ان کے انتخاب کو سلیکشن کی جانب سے اقربا پروری سے تعبیر کیا گیاتھا۔ حال ہی میں دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے جب انہیں فواد عالم کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تو ایک مرتبہ پھر چیف سلیکٹر انضمام الحق پر اقربا پروری کا الزام عائد کیا گیا تاہم انہوں نے پہلے کینٹ کے خلاف سائیڈ میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور پھر آئر لینڈ کے خلاف تاریخی ڈبلن ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان کی 3 وکٹیں محض 14 رنز پر گریں تو یہ امام الحق ہے تھے جنہوں نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 129رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان کی جیت میں اہم کردارا دا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …