گجرات میں گھر والوں نے لڑکی کو زندہ جلا دیا


گجرات(میڈیا 92 نیوز)عزیز بھٹی ہسپتال میں 18 سالہ لڑکی حلیمہ کو تشویشناک حالت میں داخل کرایا گیا ڈاکٹروں کے مطابق حلیمہ بی بی کا تعلق گجرات کے سرحدی علاقہ وزیر آباد سے ہے جسے پٹر ول چھڑک کر زندہ جلایا گیا ہے لڑکی کے جسم کا 90 بڑا حصہ جھلس گیا ہے جس کے باعث وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ اسکی نعش پو سٹمار ٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی بتایا گیا ہے کہ حلیمہ بی بی نے ایک غیر محرم نوجوان کے ساتھ موبائل پر سیلفی بنوائی تھی جس کے منظر عام پر آنے کے بعد اسکے بھائی اور باپ نے پٹرول چھڑک کر اسے زندہ جلا دیا تھا نہ سو ہدرہ وزیر آباد پولیس نے گاﺅں ٹاہلی والا میں پیش آنے والے افسو س ناک واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی علی شان ولد احمد مشتاق کیخلاف درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …