تازہ ترینشوبز

عرفان خان کی دوبارہ انٹری


ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92نیوز)بالی ووڈ اداکار عرفان خان جو اپنی بیماری کی وجہ سے گزشتہ دوماہ سے سوشل میڈیا سے دور تھے ،سوشل میڈیا کی دنیا لوٹ آئے ہیں ۔انہوں نے گزشتہ رات اپنی آنے والی فلم ”کارواں “ کا پوسٹر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل اداکار عرفان خان کے حوالے سے اچانک خبر سامنے آئی تھی کہ وہ پیٹ میں ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔مسلسل علاج کے بعد اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔گزشتہ رات انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ۔آکر ش کھرانہ کی ڈائریکٹ کردہ اس فلم میں وہ ساﺅتھ کی فلم انڈسٹری کے سٹار ز دولقیر سلمان اور متھیلا پارکر کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

Back to top button