حکومت نے عوام کو رمضان میں خوار کردیا


لاہور،وہاڑی،کراچی،اسلام آباد(میڈیا92 نیوز) حکومت کے سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا دعوی دھرے کا دھرے رہ گیا۔ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم بڑے شہروں میں سحر و افطارکے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورتراویح کے موقع پر جن مساجد میں متبادل بجلی کا انتظام نہیں تھا وہاں لوگوں نے اندھیرے میں ہی نماز تراویح ادا کی، سحری کے موقع پر بھی لوگوں نے اندھیرے میں روزہ رکھا ۔وہاڑی میں بھی طویل غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا،سحر، افطار اور تروایح کے وقت بجلی غائب رہی۔کراچی میں بھی کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہ ہوسکا اورعوام کو ریلیف دینے کے دعوے ہوا ہو گئے ، پہلی افطاری کے موقع پر بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب رہی ۔شدید گرمی ، بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری دوہری اذیت میں مبتلا رہے ۔ پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب خان نے کہا ہے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بحال ہوچکی ہے جبکہ جمعرات کوبجلی کی طلب 16ہزار 947میگاواٹ اور پیداوار 19 ہزار میگاواٹ تھی اور کوئی شارٹ فال نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …