کراچی: (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر پاکستانی و بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار وں نے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔
T 2807 – Ramadan Mubarak .. !! happiness and peace .. pic.twitter.com/U6vbeW3TIY
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 16, 2018
دنیابھر میں موجود تمام مسلمان ماہ رمضان کا مقدس مہینہ نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بالی ووڈ شہنشا ہ امیتابھ بچن ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہوار رمضان اورعید پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ رواں سال بھی انہوں نے ٹوئٹر پر رمضان مبارک کی دو خوبصورت تصاویر شیئر کراتے ہوئے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔