شریف فیملی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہو گا: طاہر القادری

لاہور: سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری واپس لندن چلے گئے۔ روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف فیملی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہو گا۔ سپریم کورٹ نے شریف فیملی کو بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تیسری بار موقع دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا چار دن کے لیے لندن جا رہا ہوں واپس آ جاؤں گا کیونکہ انٹرنیشنل کانفرنس کے لیے آنا اور جانا معمول رہے گا۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم نہیں کر سکے گی انہیں ترمیم کرنے کی نہ جرات ہو گی اور نہ ہی موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے مخالف ملک دشمن اور پاکستان کے خلاف بات کرنے والے لوگ پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ یہ اس نظام کی خوبی ہے جو نواز شریف اور ان جیسے کرپٹ حکمرانوں نے بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …