رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، پہلا روز کل ہوگا…

رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہو گا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، جس میں کمیٹی اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے۔
جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں
رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔
اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چاند دیکھنے کے لیے جدید سائنسی ٹیلی اسکوپس سے مدد لی گئی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں نے اجلاس منعقد کیے ہیں، تمام مصدقہ شہادتوں کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہےکہ رمضان المبارک چودہ سو انتالیس ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا۔
علاوہ ازیں ماہ رمضان کے چاند کے اعلان کے ساتھ ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں تراویح کے اجتماعات کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے سے کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …