’ریس 3‘ کا ٹریلر آگیااور چھا گیا، آپ بھی دیکھیں

بالی وڈ اسٹارز سلمان خان کی ایکشن تھرل فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے کیوں کہ فلم میں سلمان خان کی انٹری نے مداحوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے جبکہ سلو میاں نے چند روز قبل ٹریلر جلد ہی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب کردیا گیا ۔
دبنگ خان نے فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا جسے ابتدائی 5 منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔
ٹریلر میں فلم میں موجود تمام کرداروں کے ایکشن کو ڈائیلاگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ دبنگ خان کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگ کو خصوصی اہمیت دی گئی ۔
فلم کا ٹریلر 3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں ایکشن مناظر کی بھرمار ہے۔

فلم میں سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سر انجام دیئے ہیں۔

فلم 15 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …