ڈی جی فوڈ کا وحدت کالونی اتوار بازار کا دورہ، ناقص اشیاء تلف کر دیں

(میڈیا پاکستان ): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا وحدت کالونی اتوار بازار کا دورہ، اشیائے خورونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی جی نورالامین مینگل کی سربراہی میں اتوار بازار وحدت کالونی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فرحان اسلم بھی ہمراہ تھے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بازار میں رکھی اشیاء کا معیار چیک کیا، مصالحہ جات کا معائنہ کیا اور ناقص اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا۔
نورالامین مینگل نے کہاکہ تمام غیر معیاری اشیاء کو صوبہ بھر میں بین کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو صحت مند اشیاء فراہم ہوسکیں۔
ڈی جی فوڈ نے ایک خاتون سٹال ہولڈرز کو قوانین پر مکمل عمل کرنے پر 10 ہزار روپے انعام دیا اور تمام دکانداروں کو ٹوپیاں فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …