اسلام آباد(میڈیا92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں گزشتہ روزپریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ان کے کرتے کے رنگ پر سوال کیا جس پر عمران خان نے دلچسپ جواب دیا۔صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ بڑے پیارے پیارے کرتے پہن کرآرہے ہیں، اس پر عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ میری جوانی آگئی ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ خان صاحب، آپ کے کرتوں کی سیلیکشن کون کرتا ہے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اب ہر چیز نہیں بتایا کرتے۔
