اللہ ہو گول چکر کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ، تھری ڈی ڈیزائن تیار

(میڈیا پاکستان(: ایل ڈی اے کا اللہ ہو گول چکر کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ، ری ماڈلنگ لبرٹی گول چکر کی طرز پر کی جائے گی۔
ایل ڈی اے نے مختلف تھری ڈی ڈیزائن تیار کرلیے ہیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اللہ ہو گول چکر کی ری ماڈلنگ کے حتمی ڈیزائن کی منظوری ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان سے لی جائے گی۔
ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان نے انجینئرنگ برانچ کو ری ماڈلنگ پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
اللہ ہو گول چکر کو خیابان فردوسی پر دونوں جانب سے بند کرکے یو ٹرن دینے کی تجویز بھی دی جارہی ہے۔ لبرٹی کی طرز پر راﺅنڈ اباﺅٹ کو طویل یوٹرن دے کر ٹریفک چلانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
گول چکر کی ری ماڈلنگ کے لئے پی ایچ اے سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ جبکہ شہریوں کے لئے سٹنگ ایریاز بھی بنائے جائیں گے۔ ہارٹیکلچر اور لینڈ اسکیپنگ بھی نئے سرے سے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …