اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ آج سجے گا


نشتر پارک(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پنجاب کی پہلی اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ آج سے نشترپارک جمنیزیم میں سجے گا ،پنجاب بھر سے مرد وخواتین باکسر ز مختلف کیٹیگریز میں مدمقابل ہونگے ۔انٹرڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن کیلئے نشترپارک جمینزیم میں تیاریاں شروع کردی گئی ،سپر کبڈی لیگ کے انعقاد کے باعث جیمنزیم ہال میں صفائی سمیت دیگر انتظامات خصوصاً باکسنگ رنگ کی تنصیب مکمل کرلی گئی ۔چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پنجاب بھر سے 700 سے زائد باکسرز نے ٹرائلز دیئے جن میں سے22 خواتین باکسر ز جبکہ 100 مرد باکسر ز کا انتخاب عمل میں لایا گیا ،صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کے مطابق تین روزہ چیمپئن شپ کے اختتامی روز 15 مئی کو پاکستان نژاد باکسر عامر خان بطور مہمان شرکت کرینگے ۔سپورٹس بورڈ کی جانب سے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلسٹ کو 50 ہزار ،سلورمیڈلسٹ کو 25 ہزار جبکہ براﺅنز میڈلسٹ کو 12 ہزار روپے سمیت کل 26 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …