(میڈیا 92 نیوز) حاجی اخلاق احمد کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ لاہور کا سیکرٹری بنا دیا گیا ہے.
تحریک انصاف لیبر ونگ سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری راجہ شبیر نے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کے ساتھ مشاورت کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.
اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قیادت کی رہنمائی میں پاکستان کی بہتری کے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے. آنے والے انتخابات میں بھرپور محنت سے تحریک انصاف کے نمائندوں کو کامیاب کروائیں گے .
