لیہ (میڈیا92نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لیہ میں جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ ضلع لیہ نے ہمیشہ تیر کو ووٹ دیا ہمارا زمین، زبان اور شعور کا رشتہ ہے۔ ضلع لیہ سے جس نے پی پی چھوڑی وہ ایوان میں دوبارہ نہیں گیا۔ بڑے بڑے لوگوں نے چھوڑا لیکن کسانوں نے نہیں پی پی کو مزدور اور محنت کشوں نے نہیں چھوڑا ہم نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کیلئے کام کیا۔ جنوبی پنجاب صوبے کی آواز پی پی نے اٹھائی سینٹ میں صوبے کیلئے قرار داد بھی پی پی نے پیش کی تھی۔ 5 سال تک یہ جنوبی پنجاب کیلئے اسمبلی میں نہیں بولے الیکشن قریب آتے ہی انہیں جنوبی پنجاب یاد آرہا ہے۔ عمران جگہ دیکھ کر اپنا م¶قف بدل لیتے ہیں عمران نے کہا کہ 100 روز میں صوبہ بنائیں گے میں لیہ کے عوام سے باتیں کرنے آیا ہوں پی پی نے عوام کی ترجمانی کی میں یہاں یہ رونا رونے نہیں آیا کہ کس نے کس کو کیوں نکالا؟ نہ ہی میں 11 ایشو پر بات کرنے آیا ہوں عمران خان نے پہلے بھی 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا کون سے 90 دن میں خیبر پی کے کی حالت بدلی عوام باشعور ہیں ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے یہ صرف ووٹ لینے کے لئے دھوکہ دے رہے ہیں پہلے عمران لاہور میں انتظامی یونٹ کی بات کرتے ہیں صوبہ نہیں آپ نے پہلے بھی عمران خان کے جھوٹے وعدے سنے ہوں گے پی پی نے خیبر پی کے کو شناخت اور گلگت بلتستان کو حقوق دئیے جنوب پنجاب صوبہ صرف پی پی بنائے گی سخت رائیونڈ سے نجات صرف پی پی دلا سکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبے کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا غذائی قلت پوری کرنے والا علاقہ خود کیوں محروم ہے؟ کسانوں کو صحیح معاوضہ نہیں مل رہا ہم اس دھرتی کو اپنی دھرتی سمجھتے ہیں ہمیں جنوب پنجاب کے استحصال کا احساس ہے پی پی نے ہمیشہ کسانوں کی خوشحال کیلئے کام کیا جب تک مسلم لگ ن کا راج رہے گا کسانوں کا استحصال ہوتا رہے گا موجودہ حکمرانوں کا دیہی علاقوں اور کاشت کار سے کوءتعلق نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا کہ جب میں دہشت گردی کے خلاف بات کرتا ہوں تو کہا جاتا تھا کہ یہ جذباتی ہے، نوجوان ہے اس کی پرسنل وجوہات ہیں۔ حالانکہ دہشت گردی دہشت گردی ہوتی ہے۔اس کے خلاف بات کرنے میں کوئی ذاتی وجوہات نہیں ہوتیں۔ ہم نے بڑی مشکل سے نیشنل ایکشن پلان بنوایا تھا۔ ہمیں دکھائی دے رہا تھا۔ جو پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں فضاءبن رہی تھی۔ میں آج بھی کہتا ہوں کہ نفرت کی سیاست کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے۔ اسی طرح ہی ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ میں اس موقع پر یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث 5سزا یافتہ دہشت گردوں کو ضمانت دے دی گئی ہے۔ حالانکہ ان سب نے اعتراف کیا تھا کہ ہمیں اس فعل پر کوئی شرمندگی نہیں۔ پیپلز پارٹی اس فیصلے کے خلاف عدالت جا رہی ہے ۔یہ کوئی میرا ذاتی معاملہ نہیں ہے۔ بے نظیر کے قاتلوں کو ضمانت دے کر کیا پیغام دیا گیا۔ آخرکیا پیغام دیا گیا پاکستان کو اورپاکستانیوں کو کے ہم نہ آپ کا تحفظ کر سکتے ہیں نہ انصاف دے سکتے ہیں۔
Read Next
بزنس
22 گھنٹے ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
انٹرنیشنل
22 گھنٹے ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
22 گھنٹے ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
22 گھنٹے ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
22 گھنٹے ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
22 گھنٹے ago
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
22 گھنٹے ago
پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
Related Articles
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
31 جولائی, 2024
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
22 مئی, 2024