تازہ ترینشوبز

انڈین فلموں کی آفرز ، مہوش حیات کی پھر نا


لاہور: (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) معروف ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے انڈین فلموں کی آفر ایک بار پھر ٹھکر ادی۔مہوش حیات جو کہ پاکستانی ٹی وی اور فلموں میں بہت مصروف ہیں انہیں گزشتہ کچھ سالوں سے بھارتی انڈسٹری سے آفرز ہیں کہ وہ بھارت میں آکر کام کریں۔جس پر مہوش حیات کا کہنا ہے کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کا بہت کام ہے ۔ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔اگر ہم اپنی فلموں پر محنت کریں تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کوبی اور سی کلاس کام دیتے ہیں۔اُن کاکہناتھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا دور پھر سے واپس آرہا ہے ، اچھی فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں۔اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔

Back to top button