زیادتی کا شکار گیارہ سالہ لڑکی کی درخواست پر تفتش تبدیل کرنے کی درخواست…

لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن کورٹ نے زیادتی کا شکار گیارہ سالہ لڑکی کی درخواست پر تفتش تبدیل کرنے کی درخواست پر تھانہ مصطفی آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ راشد ،جاوید نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔تھانہ مصطفی ٹاون کی تفتشی افسر سعدیہ ملزمان کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ملزمان تفتشی افسر کے ذریعے اثر انداز ہو رہے ہیں۔درخواسست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تفتیش تبدیل کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے مصطفی آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ اور کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …