ماسکو: (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) کہتے ہیں معذوری مجبوری نہیں ہوتی اگر انسان میں ہمت ،عزم اور حوصلہ ہوتو ہر ناممکن کام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ایسی ہی بہادری اور ہمت کی اعلی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ایک معذورشخص نے سمندر کی40میٹر کی گہرائی تک ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔روس سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہاتھو ں اور پاؤں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت نہ ہاری اور سمندر کی 40میٹر تک گہرائی تک مہارت سے ڈائیونگ کا مظاہرہ پیش کرکے دیکھنے والوں کو حیران کرڈالا۔
