ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں واک اینڈ پارک شاپ کا منصوبہ

(میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں واک اینڈ پارک شاپ کا منصوبہ ، وزیراعلی پنجاب نے سوک سنٹر جوہر ٹاؤن سے ملحقہ آٹھ ایکڑاراضی پر تعمیر کی منظوری دے دی ۔
زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے واک اینڈ پارک شاپ کی اراضی فائنل کردی، واک اینڈ پارک شاپ کے لئے فنانس ٹریڈ سنٹر اور علیم ڈار سٹیڈیم سے ملحقہ اراضی کی آپشن دی گئی، ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان نے وزیراعلی کو بریفنگ دی ۔
وزیراعلیٰ نے علیم ڈار کرکٹ گراؤنڈ سے ملحقہ آٹھ ایکڑ سے زائد اراضی کی منظوری دی ہے۔ ٹیپا کی جانب سے اس سے قبل منصوبے کا ٹینڈر فائنل کیا جاچکا ہے آئی کین نے تین فیصد اضافے کے ساتھ کم بڈ دے کر کنٹریکٹ ایک ارب تیس کروڑ میں حاصل کیا تھا ۔
منصوبہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہر حسین خان کو مقرر کیا گیا ہے ،منصوبہ آٹھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا ،منصوبے میں فوڈ کورٹس ، شاپنگ مال اور واکنگ ایریاز ہوں گے ، جوائے لینڈ ، رولر کوسٹر اور ایڈوینچر سپورٹس بھی ہوں گی ،منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …