پی سی بی کا بڑا اعلان ، جانیئے


کراچی: (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نےغیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈھانچے میں18- 2017کے سیزن کی طرح کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن کو پرکشش بنانے اور خامیوں کو دور کرنے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے گرائونڈز اور پچوں کی حالت میں بہتری لائی جائے گی ۔ میچوں کی تعداد کو کم کرکے کوالٹی کرکٹ پر زور دیا جائے گا۔ پی سی بی نے اپنی نگرانی میں کلب کرکٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کے لئے ہر سیزن میں دو ٹورنامنٹ کرنا لازمی ہوگا۔ آئوٹ سورس کلب ٹورنامنٹ اس کے علاوہ ہوگا۔ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں8 ریجنل اور8 ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ قائد اعظم ٹرافی میں ریجن اور ڈپارٹمنٹ کی سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ جبکہ آخری نمبر پر آنے والی فیصل آباد اور نیشنل بینک کی ٹیم گریڈ ٹو کے نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ۔2018-19میں زرعی تر قیاتی

بینک کی ٹیم بھی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سیزن میں پاکستان سپر لیگ سمیت دو لیگز میں شرکت کرسکیں گے۔ جن کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے کم از کم تین ڈومیسٹک میچ کھیلنا ہوں گے۔ اس بات کا اعلان بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کیا گیا۔ تین مئی کو لاہور میں ہونے والی بورڈ کی اعلیٰ سطح میٹنگ کے فیصلوں کا اعلان چھ دن بعد کیا گیا۔ میٹنگ میں چیئرمین نجم سیٹھی، سبحان احمد، مدثر نذر، انضمام الحق، ہارون رشید،شکیل شیخ اور ثاقب عرفان نے شرکت کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کے حوالے سے کئی ماہ سے زیر التوا پالیسی کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہیںاپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے دو سال تک این او سی حاصل کرنا ہوگی اس کے بعد این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بعض خصوصی کیسوں میں پاکستانی ٹیم کےچیئر مین پی سی بی، چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ، ڈائر یکٹر کرکٹ آپریشنز پر مشتمل کمیٹی این او سی جاری کرے گی۔ اس طرح کسی بھی کھلاڑی کو اضافی لیگ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ فرسٹ کلاس سسٹم کو برقرار رکھا گیا ہے تاہم چار روزہ میچوں کے ساتھ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کرایا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کو پر کشش بنانے کے لئے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریجنل کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈپارٹمنٹس کے برابر کردی جائے گی۔ ریجن کے جن کھلاڑیوں کو ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے۔ یہ معاوضہ ڈومیسٹک میچ فیس میں ضم کردیا جائے گا۔ پی سی بی ریجن کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ اور ریٹینر شپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوالٹی لانے کے لئے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹومیں ٹیموں کی تعداد سولہ کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر شکیل شیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فرسٹ کلا سینٹرز کا دورہ کرکے پچوں اور انفرااسٹرکچر کے بارے میں رپورٹ دیں۔ وہ اپنی رپورٹ اور تجاویز تیس روز میں جمع کرائیں گے مدثر نذر یا ہارون رشید شکیل شیخ کے ہمراہ گراونڈز کا دورہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …