پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے عوام الناس کو سہولیات کےلئے فری کال سسٹم کے تحت ہیلپ لائن بوتھ متعارف کروادئیے


لاہور(میڈیا92نیوز)
ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عوام الناس کی سہولیات آسانی شکایات اور بروقت مسئلے کے حل کےلئے ہیلپ لائن بوتھ نصب کردئیے گئے، میڈیا92 نیوزکو ملنے والی معلومات کے مطابق نہ انتظار، نہ قطار بات کرنے کےلئے صرف فون اٹھائیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے عوام الناس کو سہولیات کےلئے فری کال سسٹم کے تحت ہیلپ لائن بوتھ متعارف کروادئیے۔ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی عائشہ حمید کی ہدایت پر صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ہیلپ لائن بوتھ نصب کرنے کا کام تیزی سے جاری ہوچکا ہے، اب تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سائلین کسی بھی قسم کی شکایات کے اندراج یا درپیش مسئلے کے فوری حل کےلئے سنٹر میں نصب کیے جانے والے ہیلپ لائن بوتھ سے فری کال کے ذریعے ہیلپ لائن سٹاف کو شکایات کا اندراج کروائے گا جوکہ پانچ منٹ کے دورانیہ سے اس شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، 151سے زائد ہیلپ لائن بوتھ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں نصب کردئیے گئے جن کو آئندہ چھ سے سات روز میں باقاعدہ استعمال میں لایا جاسکے گا۔ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی عائشہ حمید نے میڈیا92 نیوزکو آگاہی دی ہے کہ اس سہولت کا مقصد عوام الناس کو فوری ریلیف دینا ہے اور چیک اینڈ بیلنس کے طریقہ کار کو مزید مضبوط کرنا ہے براہ راست شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا اور ہیلپ لائن بوتھ سسٹم سے اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کی کارکردگی اور پرفارمنس کا تعین کرنے میں بھی مزید آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …