کوہلی نے لیے حیدرآبادی بریانی کے مزے،ویڈیو دیکھیں

(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)
ویسٹ انڈیزکے بولر کیسرک ولیمز کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی بریانی کے دیوانے بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات حید ر آباد ی بریانی کے خوب مزے اڑارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کرکٹر محمد سیراج سے ملنے ان کے گھر حیدر آباد گئے جہاں ان کی تواضع حیدر آبادی بریانی سے کی گئی جسے کھاکر ویرات نا صرف لطف اندوز ہوتے نظر آئے بلکہ شائقین بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …