مئی میں بارش نے لاہور کو نہلا دیا


(میڈیا92نیوز) مئی کے مہینے میں ہونے والی بارش نے شہر کا موسم سہانا کردیا ۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ شہر بھر میں بارش ۔لاہوریوں کے چہرے کھل اُٹھے ۔مئی کے مہینے کی گرمی رفو چکر ہوگئی ۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم دلکش ہوگیا ۔ تیز بارش سے کچھ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ۔مال روڈ ، گڑھی شاہو ، دھرم پورہ ، اسکیم موڑ کے علاقوں میں بارش سے شہری لطف اندوز ہوتے رہے ۔ ڈیوس روڈ اور ہربنس پورہ میں شہری بارش سے محظوظ ہوئے ۔شہریوں کا کہناتھا کہ چند روز قبل ہونے والی گرمی کی شدت بارش کے باعث ختم ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …