کائی گرین سمیت 3 غیر ملکی باڈی بلڈرز کی لاہور آمد

(میڈیا پاکستان ): لاہور میں آج سے شروع ہونے والی فٹنس ایکسپو میں شرکت کیلئے کائی گرین سمیت 3غیر ملکی باڈی بلڈرز براستہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
لاہور آنے والے باڈی بلڈرز میں کائی گرین، ایڈم پیز اور عارف مرزا شامل ہیں۔ باڈی بلڈرز اسلام آباد سے فلائیٹ نمبر پی کے 185کے ذریعے علامہ اقبال انٹر نیشل ائیرپورٹ پر پہنچے۔ ائیرپورٹ پر فٹنس ایکسپو کے آرگنائزر سلمان واہلہ اور میڈیا ایڈوئزر نسیم قریشی نے باڈی بلڈرز کا استقبال کیا۔ فٹنس ایکسپو جوہر ٹاؤن میں واقع ایکسپو سنٹر میں دو دن تک جاری رہے گا۔
باڈی بلڈرز فٹنس کے مسائل اور باڈی بلڈنگ کے کھیل کی پذیرائی کے لئے مقامی کلبوں کی رہنمائی کریں گے۔ لاہور آمد کے موقع کائی گرین بہت زیادہ خوش دکھائی دئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جہاز سے اترنے کے بعدان کوہر طرف پیار اور محبت ہی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …