(میڈیا92نیوز) موسم برسات سے پہلے واسا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔محکمہ خزانہ نے مون سون کے دوران لاہور کے لیے مختص فنڈز روک لیے ۔ واسا نے رواں سال بھی محکمہ خزانہ سے مون سون کے لیے فنڈز طلب کیے ۔ تاکہ موسم برسات میں شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل خوش اسلوبی سے انجام دیا جا سکے ۔لیکن محکمہ خزانہ نے ڈی واٹرنگ کے لیے مختص فنڈز روک لیے ہیں ۔ منظوری کے باوجود فنڈز کا اجرا نہیں کیا گیا ۔جس سے واسا کی مون سون تیاریاں دھری رہ گئی ہیں ۔ رواں سال واسا کو اپنے وسائل سےمون سون کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واسا لاہور کے لیے 42 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔ اب فنڈز کی عدم دستیابی سے واسا کو ڈیزل کی خریداری اور مشینری کرایہ پر لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
