سیشن کورٹ میں سابق ایم پی اے سیمل راجہ کے خلاف ہتک عزت کی درخواست…

لاہور(میڈیا 92 نیوز) سیشن کورٹ میں سابق ایم پی اے سیمل راجہ کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر  کاروائی 26 مئی تک ملتوی کردی گئی۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس میں کوئی شہادت قلمبند نہ کی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے سابق سینٹر پری گل آغا کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سیمل راجہ نے شوہر راجہ بشارت  کے متعلق  بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔جس سے شہرت متاثر ہوئی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سمیل راجہ کو 10 کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت میں وکلاء کی ہٹرتال کے باعث کیس کی کاروائی 26 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …