لاہور ہائیکورٹ نے  ایل ڈی اے کی  جانب سے ہاوسنگ سوسائٹییز کے مالکان کو غیرقانونی طور پر حراساں کرنے کے خلاف درخواست.

لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے  ایل ڈی اے کی  جانب سے ہاوسنگ سوسائٹییز کے مالکان کو غیرقانونی طور پر حراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔عدالت نے کیس پر مزید کاروائی 17 مئی تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی  پر مشتمل دو رکنی بنچ نے  شادمان ٹاؤن اور او میگا ٹاؤن سوسائٹی کےما لکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے بلاوجہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے حکام بلیک میل کرنے کے لیے بار بار نوٹسز جاری کرتے ہیں۔درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی اے  کو عیر قانونی طور پر حراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرئے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے  ڈی جی ایل ڈی اے  کو 17 مئی کو ریکارڈ سمیت ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …