سیشن کورٹ نے دو کمسن بچیاں باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردتے ہوئے خاتون کی درخواست نمٹا دی

لاہور(میڈیا 92نیوز)سیشن کورٹ نے دو کمسن بچیاں باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردتے ہوئے خاتون کی درخواست نمتا دی۔ایڈیشنل سیشن جج متحسن علی نے شازیئہ بی بی کی درخواست ۰پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے۔دو کمسن بیٹاں بھی چھین لی ہیں۔شوہر راشد  بچیوں کی بہتر پرورش نہیں کرسکتا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔درخواست گزار کے شوہر نے عدالت کو بتایا کہ بیوی معمولی گھریلو جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کرگئے دونوں بچیوں کو میرے پاس چھوڑ کرگی۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد دونوں بچیوں کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردی۔عدالت میں کاہنہ پولیس نے دونوں بچیوں کو باپ سمیت عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …