نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)واٹس ایپ کے استعمال میںمتحاط رہیں کیونکہ انجان لوگوں کو غیر ضروری پیغامات بھیجنے پر واٹس ایپ آپ پر پابندی بھی لگا سکتا ہے ۔واٹس ایپ کے اصولوں کے مطابق اسے صرف ذاتی رابطوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ،اس پر انجان لوگوں کو تشہیری پیغامات بھیجنے کی اجازت نہیں ،جوان قواعد کی خلاف ورزی کریگا ،اس پر دو طرح کی پابندیاں لگ سکتی ہیں ۔پہلی پابندی صارف پر چند گھنٹوں کیلئے لگائی جاتی ہے ،مثال کے طور پر کوئی شخص انجان لوگوں کو بے شمار پیغامات بھیجنا شروع کردے تو واٹس ایپ اس کو سپیمنگ سمجھتا ہے ،واٹس ایپ کو اندازپ ہو جاتا ہے کہ آپ جن لوگوں کو پیغامات بھیج رہے ہیں آپ انکے کا نٹیکٹس میں شامل ہی نہیں تو اس سے یہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ پیمنگ ہورہی ہے ۔اکثر لوگ کئی واٹس ایپ گروپوں میں شامل ہوتے ہیں اور گروپ میںموجود تمام افراد ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں بھی شامل نہیں ہوتے اس طرح انجانے میں دھڑا دھڑ گروپ میں پیغامات بھیجنے کی صورت میں واٹس ایپ پر بین ہوجاتے ہیں ۔
