عالیہ بھٹ پر رنبیر کپور کا جادو


ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور کی صاف گوئی اور سادگی انہیں نمایاں کرتی ہے ۔عالیہ نے فلم ”براہمسترا“میں رنبیر کپور کے ساتھ کیمسٹری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم ”براہمسترا“کی عکسندی سے قبل رنبیر کپور کو جاننا شروع کیا ،وہ بہت اچھے انسان ہیںاور ان کی صاف گوئی اور سادگی انہیں نمایاں کرتی ہے ،ان میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جسے ناپسند کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرے اور رنبیر کپور میںکچھ عجیب اور انوکھی چیزیں مشترک ہیں۔مثال کے طور پر جیسے رنبیر کپور کی نمبر 8 سے جذباتی وابستگی ہے ،میں بھی کرتی ہوں اور یہ باتیںہمیں فلم ”براہمسترا “ کی عکسبندی کے دوران معلوم ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور کا برج لبرا ہے اور میں پائسز (حوت) ہوں جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتے ہیں لیکن جب فلم کے سیٹ پر ہم ملتے ہیں تو ایک جیسے ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …