لاہور (میڈیا92نیوز)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر نواز شریف بھارتی ہائی کمشنر اور انڈین صحافیوں کے دورے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں مودی کی دوستی میں وہ پہلے ہی تمام حدود کراس کر چکے ہیں کلبھوشن کا نام تک زبان پر نہ لانے والے آج بھی سازشوں کے وہی تانے بانے بن رہے ہیں جن سے ملکی سا لمیت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ اس حوالے سے پہلے ہی مشکوک ہے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ اصل میں شوباز شریف ہے جو اپنی شوبازیوں سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے عام انتخابات کی مہم میں چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے سمیت کئی مسائل حل نہ کرنے پر نام بدلنے کی بڑھکیں ماری تھیں لیکن آج تک لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی لہٰذا انہیں اپنا نام لوڈشیڈنگ شریف خود ہی رکھ لینا چاہئے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے انتخابی منشور دینے سے گریزاں اور تحریک انصاف کی طرف سے سب سے پہلے عوام کے سامنے منشور رکھنے کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔
