پریانکا چوپڑا کس سے ناراض؟پڑھیں


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب مغرب میں لوگ بالی وڈ کو سٹائلش کہہ کر بلاتے ہیں ۔پریانکا نے امریکی سیریز ”کوانٹیکو3 “کی تہشیر کیلئے ایک ٹاک شو میںشرکت کی جہاں پریانکا چوپڑا نے میزبان کے بالی وڈ کو ایک انداز یا سٹائل کہنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے کی وجہ سے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ اپنے ملک سے باہر بالی ووڈ کے سٹائل میں کمی آئی ہے لیکن یہ سط نہیں ہے بلکہ بالی وڈ ایک سٹائل سے زیادہ بہت کچھ ہے ،یہ ایک فلم انڈسٹری ہے جہاں ڈرامہ ،ایکشن ،تھرلر اور بہت بنایا جاتا ہے جبکہ ہالی وڈ کے برعکس یہ صرف ایک جگہ نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ موسیقی بالی وڈ فلموں کا ایک بہت اہم حصہ ہے لیکن تمام فلمیں لوگوں کو ڈانس کرنے پر مجبور نہیںکر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …