وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم عابد حسین کی بہن کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بھائی نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیوں کیا۔

نارروال:(میڈیا 92نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم عابد حسین کی بہن کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بھائی نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیوں کیا۔میڈیا سے سے گفتگو میں ملزم کی بہن راشدہ کا کہنا تھا کہ ‘عابد گھر میں کسی کو کچھ بتاکر نہیں گیا تھا، سمجھ نہیں آیا کہ اس نے وزیر داخلہ پر حملہ کیوں کیا؟’یاد رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر گذشتہ روز نارروال کے علاقے کنجروڑ میں اُس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ جلسہ گاہ سے روانہ ہو رہے تھے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کنجروڑ میں گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی کارنر میٹنگ شام 6 بجے ختم ہوئی اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور عابد حسین نے 30 بور کے پستول سے احسن اقبال پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …