سونم کپور کا شادی سے پہلے بڑا انکشاف


ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ۔جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والا واقعہ لوگوں کیساتھ شیئر کیا ۔سونم نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی ،جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ،ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا ،اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی ،یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا ۔میں نے اس واقعہ کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …