گوگل کیا شیئر کرنے جارہا ہے؟پڑھیں


نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد اب گوگل نے بھی سیاسی اشتہارت خریدنے والوں کی شناخت ظاہر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکی انتخات میں روسی مداخلتکے الزامات کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنے نظام کو مزید شفاف بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ گوگل جلد ہی نئے فیچر متعارف کروائے گا جس کے ذریعے سیاسی اشتہارات خریدنے والوں کی شناخت آسان بن جائے گی ۔گزشتہ امریکی انتخابات میں متنازع روسی کردار کی وجہ سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔امریکی انتخابات کیلئے اشتہار خریدنے والوں کیلئے امریکی شہری ہونا یا پھر مستقل شہریت کا کارڈ اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ظاہر کرنا ہوگا ۔گوگل یہ ڈیٹا صارفین کے ساتھ شیئر بھی کرے گا کہ سیاسی اشتہارات خریدنے والوں کو پیسہ کون فراہم کررہا ہے ۔گزشتہ سال صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے پر روسی ایجنسیوں پر شدید الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …