چند سیکنڈز میں شناخت …………تفصیل جانیں


سنگاپور (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بڑے اور مصروف ہوائی اڈوں پر گم ہوجانے والے یا کسی بھی جہ سے دیر کرکے پرواز کی تاخیر کا سبب بننے والے مسافروں کی شناخت اب چند سیکنڈ ز میں کرنا ممکن ہوگیا ہے ۔اگر کوئی مسافر ائیرپورٹ پر اپنے اہل خانہ سے بچھڑگیا ہے اور اس کی وجہ سے پرواز کو اڑان بھرنے میںدیر ہورہی ہے تو ان مسائل کو منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈز میں حل کرلیا جائے گا کیونکہ چہرہ شناس سسٹم تیاکرلیا گیا ہے جو ڈیٹا کی مدد سے مسافروں کو چند سیکنڈ ز میں تلاش کرے گا ۔دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز پانے والے سنگا پور کے چھانگی ہوائی اڈے نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس نظام کے تحت قریباً دوارب لوگوں کے ڈیٹا میں سے تین سیکنڈ کے اندر اندر گم شدہ یا تاخیر کرنے والے شخص کی شناخت کی جاسکے گی اور خود کار طریقے سے مذکورہ شخص کا چہرہ بڑی اسکرین پر آجائے گا ۔چہرہ شناخت سسٹم ائیرپورٹ پر لگے کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے فرد کے چہرے کوریکارڈ کرے گا اور ڈیٹا بیس سے ان کی تفصیلات سیکنڈ ز میں مہیا کردے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …