قیمتی ہیرے لیب میں


واشنگٹن (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بیش قیمتی اور نایاب ہیرے یوں تو زمین سے کان کنوں کی کڑی محنت اور کھدائی کے بعد نکلتے ہیں جو بھاری بھر کم قیمت میں نیلام ہوتے ہیں تاہم امریکہ میں ماہرین نے اب ہیرے لیب میں بھی تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ماہرین ہیروں کو اب لیب میںباقاعدہ سائنس مراحل کے تحت تجربات کے بعد بنائیں گے اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیرے کسی طور پر قدرتی ہیروں سے کم نہیں ہونگے ۔امریکہ کی ایک لیب میں اس پر کام کیا جارہا ہے اور ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق لیب میں جاری تجربات میں دیکھا گیا ہے یہ جلد ہی قدرتی ہیروں کے جیسے ہیرے تیار کرکے مارکیٹ میںمتعارف کروائے جائیں گے جو ان بیش قیمتی ہیروں سے 20 فیصد سستے ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …