Republican presidential candidate Donald Trump waits to speak as he is introduced at the New York Veterans Police Association during a campaign event in the New York City borough of Staten Island, NY, on April 17, 2016. New York State Primaries will held on April 19, 2016. (Photo by Anthony Behar) *** Please Use Credit from Credit Field ***

ڈونلڈ ٹرمپ پر فلم ……………


واشنگٹن(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)کیا آپ نے ہولی وڈ فلم ’ہوم الون 2‘ دیکھی ہے؟ تو یقیناً اس فلم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مختصر کردار بھی دیکھا ہی ہوگا۔
لیکن اب بہت جلد ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر فلم بننے والی ہے جو بڑے پردے پر امریکی صدر کی کامیابی کے سفر کو پیش کرے گی۔

اس فلم کی کہانی گیبرائیل شرمن لکھ رہے ہیں جبکہ گڈن میڈیا کمپنی اس فلم کی پروڈکشن کا ذمہ اٹھائے ہوئے ہے۔
ہولی وڈ رپورٹر کی نیوز کے مطابق گیبرائیل شرمن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ 15 سالسے رپورٹس بنا رہا ہوں، مجھے زیادہ متاثر ان کی نوجوانی کے دن کرتے ہیں۔

جب وہ صرف ایک ابھرتے ہوئے بلڈر تھے، وہ 1970 اور 1980 کی دہائی میں نیویارک میں کیسے آگے بڑھے اور آج کیسے صدارت سنبھالیں ہوئے ہیں، یہ کہانی متاثر کن ہوگی‘۔
اس فلم کی کاسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …