ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا نام فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی آنے والی نئی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش ہوئی ہے جو کہ فلمی دنیا کی سب سے بڑی آفر ہے۔
سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے اور فلم کی نمائش میں کم ہی عرصہ رہ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطاق فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی خریداری کے لیے ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو‘،’ریلائنس انٹرٹینمنٹ‘، ’یش راج فلمز‘ اور ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے بولیاں لگائی تھیں لیکن ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے سب سے بھاری پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
پروڈکشن ہاؤس کے جانب سے 160 کروڑ سیکیورٹی ڈپازٹ اور 30 کروڑ پرنٹنگ اور اشتہارات کی مد میں دینے کی آفر کی گئی ہے۔
بھاری پیش کش کے بعد جلد ہی فلم کے ڈسٹری بیوٹر رائٹس کا معاہدہ ہونے کے امکانات ہیں تاہم فلم کے سیٹلائٹ رائٹس اس کے علاوہ ہیں۔
اس سے قبل سلمان خان کی ہی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔