102 سال کی عمر میں بھی اداکاری کرسکتا ہوں ………………؟


ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ اگر ان کے جسم میں طاقت رہی تو وہ 102سال کی عمر میں بھی اداکاری کرنا چاہیں گے ۔میڈیا92 نیوز کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ کون ساکردار مشکل لگا ،ایک اداکار کے لئے کسی بھی فلم کا کردار چیلنج اور امتحان ہوتا ہے اور شائقین کی نظر میں کامیاب ہونے کے لئے اداکار کو بہت سی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ان سے سوال کیا گیا کہ اپنی فلموں میں کون سا کردار 102 سال کی عمر میں بھی ادا کرنا چاہیں گے جس پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اگر ان کے جسم میں طاقت رہی تو وہ102 سال کی عمر میں بھی اداکاری کرنا چاہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …