شہبازشریف نے وہاڑی میں ہسپتال کا افتتاح کیا اور ہیلتھ سہولت کارڈ بھی وصول کیا

وہاڑی(میڈیا92نیوز رپورٹ)شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی مےں 1ارب 20کروڑ 43لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی تعمےر و توسےع اور دےگر منصوبوں کا افتتاح کےا، جن مےں پتھالوجی لیب، سی ٹی سکین مشین، انسینریٹر اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک شامل ہےں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں چار میگا پراجیکٹ 24 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ تزئین نو پر 95 کروڑ 83 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پتھالوجی لیب کا دورہ کےا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں پتھالوجی لیب کا انتظام امریکن ادارے نارتھ شور میڈیکل لیبارٹریز کے سپرد کیا گیا ہے۔ مریض معمولی ٹوکن فیس ادا کریں گے، ٹیسٹوں کی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں 43 قسم کے روزانہ 1200 طبی ٹیسٹ کئے جا سکیں گے اور اس لیب میں یورپی معیارکے طبی ٹیسٹ کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے 26 ضلعی ہسپتالوں میں نجی انتظام کےساتھ نئی پتھالوجی لیبز قائم کر رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں 24 گھنٹے سی ٹی سکین مشینوں کی سہولت میسر ہو گی جو نہ خراب ہو گی اور نہ بند ہو گی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی 300 بیڈ تک توسیع مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ وہاڑی کے عوام سے محبت ہے ، خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ شہبازشرےف نے مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے دوردراز علاقوں مےں صحت عامہ کے حوالے سے جدےد ترےن اورشاندار نظام قائم کردےا ہے جس کے تحت عوام کو بہترےن، معےاری اور جدےد طبی سہولتےں فراہم کی جارہی ہےں۔ اس نظام کا مقابلہ ہمساےہ ممالک کےساتھ بھی کےا جا سکتا ہے۔ حکومت نے صحت کے شعبے مےں اربوں روپے کی سرماےہ کاری کی ہے، ہسپتالوں مےں اعلیٰ معےار کی مفت ادوےات کے علاوہ آٹومےٹک بےڈ اورکی ہول سرجری کی سہولت دستےاب ہے۔ اب کسی مافےا کی جانب سے پےسے کمانے کےلئے سی ٹی سکےن مشےن خراب کرنے کا کلچر دفن ہوچکا ہے۔ انہوں نے وہاڑی ہسپتال کے اےم اےس ڈاکٹر فاروق احمد اور عملے کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہےں شاباش دی اور10لاکھ روپے انعام کا اعلان کےا۔ وزیراعلیٰ نے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی بھی تعریف کی۔ ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر اتفاق اور ٹےم ورک سے ہی قومےں بنتی ہےں۔ اکےلا فرد کچھ نہےں کرسکتا، باہمی محبت، شب و روز کی محنت اور امانت و دےانت کو شعار بنا کر ہی معاشرے آگے بڑھتے ہےں۔ جھوٹ ،الزامات اور انتشار سے قومےں نہےں بنتیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …