مشہور فٹبالر روزے رکھ کر میچ کھلیں گے………..


(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)
لیور پول: انگلش فٹبال کلب لیورپول میں شامل مسلمان کھلاڑی ماہ صیام میں روزے رکھیں گے۔

انگلش فٹبال کلب لیورپول میں شامل 3 مسلمان کھلاڑی محمد صلاح، ساڈیو مین اور ایمرے کین رواں شروع ہونے والے ماہ صیام میں روزے رکھیں گے، اگرچہ رواں ماہ لیورپول کی ٹیم 26 مئی کو کیو میں رئیل میڈرڈ سے یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل کیلیے مقابلہ بھی کرے گی۔

سینیگال سے تعلق رکھنے والے ساڈیو نے دسمبر2016 میں برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ مذہب میرے لیے بہت اہم ہے، میں اسلامی شعائر کا انتہائی احترام کرتا ہوں ، اسی طرح صلاح نے کہاکہ رمضان میں میرے لیے شیڈول متوازن رکھنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم دن میں 2 ٹریننگ سیشن کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …